پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

گوگل پر 241543903 سرچ کرنے پر لوگوں کی فریزر میں سر رکھنے کی تصاویر نظر آنے کی کیا وجہ ہے؟

20 اکتوبر, 2023 15:26

اگر آپ گوگل امیج پر 241543903 لکھ کر سرچ کریں تو حیران کردینے والی کچھ تصاویر آپ کے سامنے آئیں گی۔

گوگل پر جب آپ 241543903 لکھ کر سرچ کریں گے تو ایسی تصاویر نظر آئیں گی جن میں لوگ اپنے سر فریزر کے اندر رکھ رہے ہوں گے۔

درحقیقت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر #241543903 کے ساتھ سرچ کرنے پر بھی فریزر میں سر رکھنے کی تصاویر نظر آئیں گی۔

تاہم اس کے پیچھے دلچسپ واقعہ یہ ہے کہ اپریل 2009 میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہورٹز نے ایک تصویر کھینچی جس میں انہوں نے اپنا سر فریزر کے اندر ڈال رکھا تھا اور اسے ایک سوشل میڈیا سائٹ پر 241543903 کے عنوان کے ساتھ شیئر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی وگ کا نیا ریکارڈ قائم

کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 241543903 کے استعمال کا مقصد گوگل سرچ پر ایک تجربہ کرنا تھا، میری تصویر کے بعد میرے دوستوں اور گھر والوں نے بھی اسی طرح کی تصاویر 241543903 کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نمبر بنیادی طور پر ان کے فریج کا سیریل نمبر تھا۔

اس کے بعد سے ہزاروں افراد نے 241543903 کو استعمال کرکے اسی طرح کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔