پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

20 اکتوبر, 2023 19:09

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد و دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 3 سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔