کینیا: شہری نے جعلی وکیل بن کر 26 مقدمات جیت لیے

نیروبی: کینیا میں ایک شخص نے وکیل کی نقالی کرتے ہوئے 26 مختلف مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کی، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برائن میوندا نامی ایک شخص نے وکیل کا روپ دھار کا 26 مقدمات کا کیس لڑا اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام وہ کیس جیت گیا، جبکہ شہری نے کبھی بھی کوئی وکالت کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی۔
نوجوان شہری 26 مختلف مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پر 241543903 سرچ کرنے پر لوگوں کی فریزر میں سر رکھنے کی تصاویر نظر آنے کی کیا وجہ ہے؟
وہ خود کو ایک قابل وکیل کے طور پر پیش کرتا تھا اور وہ بھی اسطرح کہ ججوں میں سے کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔
کینیا کی لاء سوسائٹی (ایل ایس کے) نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو پکڑا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












