پی ٹی آئی سے ہونیوالی زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے: اسد قیصر

اسلام آباد: اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے ہونے والی زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف نے جو اگست 2022 کے اعداد و شمار بتائے تب ان کے بھائی کی حکومت تھی، نواز شریف کی تقریر ان کے اپنے بھائی کی 16 ماہ کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں، چاہتا ہوں گھروں میں خوشحالی آئے، بیروزگاری نہ ہو: نواز شریف
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ہونے والی زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں، شفاف انتخابات کا انعقاد کریں، آئیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں، نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کا موقع دیا جائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












