پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

(ن) لیگ کے جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

22 اکتوبر, 2023 14:14

میرپور: آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ کے قریب گاڑی الٹنے سے سابق سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمودالحسن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راجہ محمود الحسن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے جس دوران اسلام گڑھ کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی، راجا محمود الحسن خود گاڑی چلا کر آرہے تھے

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کا کہنا ہے کہ حادثے میں سابق سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں، چاہتا ہوں گھروں میں خوشحالی آئے، بیروزگاری نہ ہو: نواز شریف

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں 4 افراد بھی زخمی ہوئے، چاروں زخمی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ 4 برس بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان لوٹنے والے میاں محمد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کیا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ، مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما شامل تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔