پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

ملک میں مہنگائی کی لہر میں کمی نہ آسکی، اشیا خردونوش کی قیمتیں برقرار

22 اکتوبر, 2023 14:24

پشاور: ملک میں مہنگائی کی لہر میں کمی نہ آسکی، اشیا خردونوش کی قیمتیں برقرار ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر 100، پیاز 80، سبز مرچ اور شملہ مرچ 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، ادرک ایک ہزار 140، لہسن 540، لیموں 100، آلو 130 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ پھل منڈی میں 120 روپے فی درجن کیلے کی قیمت برقرار ہے، جبکہ انگور 330، سیب 240، انار 260، امردو 140 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

دوسری جانب مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، مارکیٹ میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 335 پر آگئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔