فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

کراچی: فاروق ستار نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فارق ستار نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس پر اچھے لوگوں کی ٹیم بنانا ضروری ہے، ملک میں مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے اور مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں اسی قومی ایجنڈے پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو اپنائیں گے، بنائیں گے، بچائیں گے تو سمجھیں پاکستان کو بنایا، بچایا اور اپنایا اور اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا معاشی ویژن بہت وسیع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم میں شدید اختلافات ، اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ نے کا امکان
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے جس کے جواب میں مفتاح نے سوچ کر جواب دینے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ فاروق ستار اور مفتاح اسماعیل کی ملاقات دو روز قبل مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












