ٹرائل کو کالعدم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت کے منافی ہے: فردوس عاشق اعوان

لاہور: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا سے بچانے کیلئے ملکی مفاد کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان کا فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرائل کو کالعدم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت کے منافی ہے، یہ فیصلہ قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس ہے، ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف مضبوط فیصلے نہ کیے جا سکے، 9 مئی کا سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا سے بچانے کیلئے ملکی مفاد کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کی وجہ سے بننے والے مقدمات غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، فوجی تنصیبات پر حملہ آوروں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں زیادہ بہتر اور مؤثر ہو سکتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












