پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

سپریم کورٹ نے ثابت کردیا بالادستی صرف قانون کی ہوگی: اعتزاز احسن

23 اکتوبر, 2023 19:58

اسلام آباد: اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کا اہم فیصلہ پاکستان میں آئین کی بنیادوں کو مستحکم کرے گا، سپریم کورٹ نے ثابت کردیا بالادستی صرف قانون کی ہوگی۔

اعتزاز احسن کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بہت اہم کیس کا بہت اہم فیصلہ دیا، فیصلہ جمہوریت اور پورے نظام کو مستحکم کرے گا، سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا بالادستی صرف قانون کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی یہ مؤقف دیا تھا ٹرائل شروع نہیں کریں گے، بادشاہ اس لیے بادشاہ ہے کہ قانون اس کو بادشاہ بناتا ہے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف ہم نے جدوجہد کی، جو واقعات ہوئے ہیں ان کے یہ قصور وار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کا اہم فیصلہ پاکستان میں آئین کی بنیادوں کو مستحکم کرے گا، اب تمام اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنی چاہیے، سپریم کورٹ نے بڑے حوصلے سے سب کے دلائل سنے سب کو موقع ملا، اس فیصلے سے سول سوسائٹی کی مزید رہنمائی ہوگی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔