پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ملٹری ٹرائل کیس؛ سپریم کورٹ کا فیصلہ دہشتگردی کو فائدہ پہنچائے گا: عرفان صدیقی

23 اکتوبر, 2023 20:55

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملٹری ٹرائل کیس فیصلے کی کوئی منطق سمجھ نہیں آرہی ہے، فیصلہ دہشتگردی کو فائدہ پہنچاتا ہے، اس فیصلے سے شرپسند عناصر کو فائدہ پہنچے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فار غریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر سوال ہے، چند گھنٹوں کی سماعت کے بعد فیصلہ صادر کردیا گیا، ایسا لگتا ہے فیصلہ پہلے سے ذہن میں تھا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل کیس فیصلے کی کوئی منطق سمجھ نہیں آرہی ہے، فیصلہ دہشتگردی کو فائدہ پہنچاتا ہے، اس فیصلے سے شرپسند عناصر کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرائل کو کالعدم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت کے منافی ہے: فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تین ادوار میں سوا نو سال حکومت کی ہے، نواز شریف نے زیادہ سال جلاوطنی میں کاٹے ہیں، نواز شریف کو کبھی حکومت پوری کرنے نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی تلخی پیدا کرنا نہیں چاہتا، پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے سہولت کاری، ڈیل لینے کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔