پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

اڑنے کی صلاحیت سے محروم پرندہ ‘پینٹر’ بن گیا

24 اکتوبر, 2023 15:40

امریکا کے ایک میوزیم میں امریکی کیسٹریل پرندہ جو اُڑنے کی صلاحیت سے محروم ہے، اس نے ایک نیا ہنر سیکھ لیا ہے۔

امریکی ریاست ورمونٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنس نے کہا کہ پرندے کا نام فیرسبرگ قصبے کے اعزاز میں رکھا گیا جہاں اسے بچایا گیا تھا۔

میوزیم میں ماحولیاتی تعلیم دینے والے مال موراتوری اور لیکسی اسمتھ نے کہا کہ فیرسبرگ زخمی ہونے سے پہلے میوزیم میں فلائٹ ایمبیسیڈر تھا، فیرسبرگ کی ہڈی ٹوٹنے کا نتیجہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسے غیر قانونی پالتو جانور کے طور پر پالنے کے دوران ناقص خوراک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے بچوں کی طرح رونے والا پرندہ، ویڈیو وائرل

اسمتھ نے کہا کہ اسے ٹینیسی میں امریکن ایگل فاؤنڈیشن میں اسی طرح کا مشاہدہ ہوا جس کے بعد اس نے فیرسبرگ کی افزودگی کے لیے پینٹنگ کے ہنر کا خیال آیا۔

فیرسبرگ اب انسٹی ٹیوٹ میں پرندوں کے بارے میں سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر عمر کے لوگوں کے لیے پینٹنگ کی کلاسز کی قیادت کرتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔