ترکیہ اور پاکستان کی مشترکہ ویب سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری

لاہور: پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔
فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے اہم کردار کی لاش برآمد
View this post on Instagram
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اس ویب سیریز کا ٹیزر شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی نے صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کردیا
تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔
نئی ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












