پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

فلسطین 70 سال سے اپنی زندہ دلی اور اسرائیل پر احسان کی قیمت چُکا رہا ہے: گوہر خان

26 اکتوبر, 2023 14:34

ممبئی: گوہر خان کا کہنا ہے کہ فلسطین گزشتہ 70 سال سے اپنی اُس زندہ دلی اور احسان کی قیمت چُکا رہا ہے جو اُنہوں نے اسرائیل پر کیا تھا۔

معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں کہا کہ فلسطین میں مسلسل 19 دن سے اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں غزہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 5000 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک دنیا کا کوئی سُپر پاور ملک اور اقوام متحدہ غزہ میں جنگ روکنے میں کامیاب نہپں ہوا اور نہ ہی کسی ملک نے اسرائیل کو فلسطین کی نسل کشی روکنے پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کے باوجود سونم فلسطین کے حق میں بول پڑیں

اداکارہ نے فلسطین کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ یارب! معصوم جانوں، اُن کے گھروں، روزی روٹی پر رحم فرما، اُن پر جاری ظلم و ستم کو ختم کردے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ فلسطین گزشتہ 70 سال سے اپنی اُس زندہ دلی اور احسان کی قیمت چُکا رہا ہے جو اُنہوں نے اسرائیل پر کیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔