پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

26 اکتوبر, 2023 18:51

اسلام آباد: سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اسد قیصر، علی محمد خان اور بیرسٹر سیف شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال

تاہم بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کی مرضی شامل تھی مگر یہ کوئی سیاسی بیٹھک تھی اور نہ ہی سیاست پر کوئی بات ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔