یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی ہوگی: نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: عامر میر کا کہنا ہے کہ جن کے پاس پروف آف ریزیڈنس کا کارڈ ہوگا انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 33 ہزار ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی جن کے پاس کاغذات نہیں، پنجاب کابینہ نے ڈیپوٹیشن پلان کی منظوری دے دی ہے، غیر قانونی مقیم افراد کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: جان اچکزئی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مہاجرین کی میزبانی کی ہے، جن کے پاس پروف آف ریزیڈنس کا کارڈ ہوگا انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، یہ قانون ہے دستاویزات نہ رکھنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے، کسی خاص کمیونٹی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور مریضوں کا خیال رکھا جائے گا، واپس جانے والوں کو 50 ہزار روپے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












