الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیلئے بینچ مقرر کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیلئے بینچ مقرر کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں پراعتراضات یکم نومبر سے سنے جائیں گے، پہلا بینچ یکم نومبر کو اسلام آباد، شکارپور، خضدار کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا، دوسرا بینچ کرم، اٹک، جہلم، ننکانہ، کوہاٹ اور کورنگی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 نومبر کو ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال اور پشین کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی رسک، حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار
اعلامیے کے مطابق 2 نومبر کو ہی مردان، کراچی ایسٹ، موسیٰ خیل اور لودھراں کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔
اس کے علاوہ 2 نومبر کو نوشہرو فیروز اور حب کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












