کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

کراچی: سعودآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 رکنی گینگ شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا، پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ میں مشترکہ کارروائی، 7 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے آج ہی کورنگی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں، ملزمان سے 32 موبائل فونز، مسروقہ سامان، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کورنگی، قائد آباد و دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












