غزہ پر بمباری کا کوئی جواز نہیں، انجلینا جولی کا بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
اداکارہ انجلینا جولی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: میا خلیفہ بھی مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت میں سامنے آگئیں
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












