خانیوال: مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ سے جاں بحق

خانیوال: خانیوال کے علاقے تلمبہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خانیوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کی لاش تلمبہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کے جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مولانا کو کچھ روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق سلامت نے تصدیق کی ہے کہ عاصم جمیل کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












