اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

جیل میں سب کے سامنے برہنہ کردیا جاتا تھا: راج کندرا

30 اکتوبر, 2023 14:36

ممبئی: شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے جیل میں کاٹے گئے دنوں کے بارے میں بتایا ہے۔

راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کو ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، پورنوگرافی کیس میں گرفتار کیے جانے والے بزنس مین راج کندرا کو آرتھر جیل میں قید میں رکھا گیا تھا اور تقریباً ڈھائی ماہ بعد انہیں ضمانت ملی تھی۔

اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راج کندرا نے بتایا کہ جیل میں گزرے وقت کے دوران انہیں خاصی مایوسی اور ہتک آمیز رویوں کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت بالی وڈ کی واحد سچی انسان ہیں: راج کندرا

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاصا تضحیک آمیز تھا کیوں کہ جیل میں یہ دیکھنے کیلئے کہ کہیں آپ اپنے ساتھ منشیات تو نہیں لے آئے آپ کو سب کے سامنے برہنہ کردیا جاتا ہے اور جب ایسا ہو تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے اپنی ساری عزت کھودی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں یہ سوچ رہا تھا کہ مجھے میڈیا تو ننگا کرہی رہی تھی، اب یہ بھی ہوگیا اس واقعے نے مجھے خاصا مایوس اور پریشان کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔