31 سالہ امریکی ماڈل کی لاش فریج سے برآمد

امریکا: لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش فریج سے ملی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں جہاں فریج سے اُن کی لاش برآمد کی گئی ہے اور جس وقت اُن کی موت ہوئی تو وہ دو ماہ کی حاملہ تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت ملیسہ مونی کی لاش فریج سے نکالی گئی تو اُن کی کلائیوں کو ٹخنوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا جبکہ اُن کا منہ بھی بند کیا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اُن کے جسم سے کوکین کے شواہد بھی ملے ہیں، ملیسہ مونی کا گلا گھونٹا گیا، ماڈل کو تشدد کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر اُن کی لاش فریج میں رکھی گئی۔
پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












