اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

تعصبات سے بالاتر ہوکر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا: نگراں وزیر اعظم

30 اکتوبر, 2023 19:20

لاہور: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، تعصبات سے بالاتر ہوکر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی لمز یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ طالب علمی کا زمانہ آپ کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، درست فیصلے آپ کی ترقی اور کامیابی کے ضامن ثابت ہوتے ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں سے بے شمار توقعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، معیاری تعلیم کے فروغ میں لمز کا کردار قابل تعریف ہے، کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی آپ کے ساتھ نشستیں ہوتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہریوں کو بلاجواز نشانہ بنانا عالمی قوانین کیخلاف ہے:انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، تعصبات سے بالاتر ہوکر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا، نگراں حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کااعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں حکومت کا کام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی نظریات کا احترام کرنا چاہیئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔