ڈپریشن دین سے دوری نہیں، مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر زارا نور کا افسوس کا اظہار

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ہمیں سمجھ جانا چاہیے کہ ڈپریشن دین سے دوری نہیں ہے اور مولانا طارق جمیل کے بیٹے اس کی ایک مثال ہیں۔
29 اکتوبر کو پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے گولی مار کر خودکشی کرلی تھی جس کی تصدیق بعدازاں مرحوم کے بڑے بھائی نے بھی کی۔
تاہم اداکارہ زارا نور عباس نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کی غلط فہمی دور کی جو ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خود کشی کرلی، بھائی کی تصدیق
انہوں نے لکھا کہ وہ تمام لوگ جو کہتے ہیں کہ ڈپریشن دین سے دوری کی وجہ سے ہوتا ہے، مہربانی کرکے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مثال لیں جو ڈپریشن میں مبتلا تھے حالانکہ ان کے والد مذہبی اسکالر ہیں اور ان کے گھر میں بھی مذہبی سرگرمیاں ہوتی ہوں گی۔
زارا کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ڈپریشن کسی بھی دوسری بیماری کی طرح ایک حقیقی بیماری ہے، اس سے انسان بری طرح متاثر ہوتا ہے، براہ کرم اگر اس بیماری میں کوئی مبتلا ہے تو کسی دوسرے انسان کی مدد ضرور لیں۔
اداکارہ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور آخرت میں سکون عطا فرمائے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












