اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ویڈیو: اسرائیل کی بربریت، فلسطینی حمایتی نے احتجاجاً میک ڈونلڈز میں چوہے چھوڑ دیے

02 نومبر, 2023 14:38

برمنگھم: فلسطین کے حمایتی ایک شخص نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود میکڈونلڈز میں احتجاجاً فلسطینی پرچم کے رنگ والے چوہے چھوڑ دیے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص اسرائیل مخالف نعرے لگا رہا ہے، جب کہ پینٹ شدہ چوہے میکڈونلڈز میں گھوم رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا

میکڈونلڈزنے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ کو مکمل طور پر سینیٹائز کردیا گیا تھا، اور کیڑوں پر قابو پانے کے ماہرین کو معائنہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

جانوروں کے حقوق کا گروپ Viva! نے مذکورہ شخص کے اس عمل پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے سے متعلق سیاسی بحث میں مثبت کردار ادا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ میکڈونلڈ‘ ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔