اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

فلسطین پر کھل کر بات کریں یا ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں، ارمینہ خان نے شنیرا اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

03 نومبر, 2023 15:51

کراچی: فلسطین کے معاملے پر پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ارمینہ خان کی نے یہ تنقید اس وقت کی جب شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں بے بس محسوس کررہی ہوں، میں نے اپنے خیالات اور احساسات کو کھل کر بیان کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ یا خوف محسوس نہیں کیا لیکن اس وقت میں بہت جذباتی ہوں۔’

وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ‘اصل میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔’

یہ بھی پڑھیں: 25 گلوکاروں کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منفرد کاوش

انہوں نے اپنی ٹوئٹ پر واضح طور پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا وہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے متعلق بات کررہی ہیں یا نہیں۔

شنیرا اکرم کی اس ٹوئٹ پر ردعمل سیتے ہوئے اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ ‘جب پاکستان کی بات ہو تو آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔’

 

 

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔