اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ویڈیو: نامناسب لباس پہننے پر عرفی جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

03 نومبر, 2023 16:11

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید جو اپنے نت نئے انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، تاہم یہی انداز ان کی گرفتاری کی وجہ بن گیا۔

3 نومبر کی صبح عرفی جاوید ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈز تقریب :ملالہ کا لباس کس نے ڈیزائن کیا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ ‘اتنے چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے؟’، جس پر عرفی کہتی ہیں کہ میری مرضی۔

اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں میں نہیں جاؤں گی جس کے بعد خاتون پولیس انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیتی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔