اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے: بلاول بھٹو

03 نومبر, 2023 16:42

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کا چاند سب کو مبارک ہو، عام انتخابات کا اعلان بڑی کامیابی ہے، الیکشن کمیشن نے آج باقاعدہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی، کوئی ایک الیکشن بتائیں جس میں پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہو، اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اگلی بار پیپلز پارٹی پھر حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہے فوری الیکشن کی تاریخ دی جائے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کررہا ہے، ہم فلسطینیوں کی نسل کشی کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں، دنیا کے حکمران خاموش ضرور ہیں مگر عوام خاموش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، میثاق جمہوریت کے لیے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔