کوئٹہ: سول اسپتال کے 5 ڈاکٹرز اور نرس سمیت 8 افراد کانگو وائرس کا شکار

کوئٹہ: افغانستان سے علاج کیلئے آنے والے مریض سے سول اسپتال کے پانچ ڈاکٹر اور نرس سمیت آٹھ طبی عملے کے اراکین کانگو وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگو سے متاثرہ سول اسپتال کے ڈاکٹرز کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 18 ڈاکٹروں نے بخار، سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جب کہ ان کے پلیٹلیٹس بھی تیزی سے کم ہونا شروع ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی شکایات کے بعد تمام 18 افراد کے کانگو ٹیسٹ کروائے گئے، جس میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












