اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

آئندہ الیکشن میں ظالم و مظلوم میں مقابلہ ہوگا: سراج الحق

04 نومبر, 2023 21:02

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ منصفانہ الیکشن کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے، آئندہ الیکشن میں ظالم و مظلوم میں مقابلہ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا 2 خاندانوں کی پارٹیوں کو بار بار ڈرائی کلین کرکے اقتدار پر بٹھایا گیا، جماعت اسلامی کا الیکشن میں روایتی سیاسی اشرافیہ سے مقابلہ ہوگا، آئندہ الیکشن میں ظالم و مظلوم میں مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے: بلاول بھٹو

سراج الحق کا کہنا تھا کہ منصفانہ الیکشن کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے، ملک پر سالہاسال مسلط رہنے والی پارٹیوں نے لوٹ مار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرینگے، پڑھی لکھی نوجوان قیادت کو بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔