اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

انتخابی عمل میں کوتاہی کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی: الیکشن کمشنر سندھ

05 نومبر, 2023 14:02

کراچی: الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوتاہی کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی کے 5 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، 14 ڈسٹرکٹ اور 20 ریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری

ان کا کہنا تھا کہ 163 میں سے 74 انتہائی حساس اور 89 حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں، مرد ووٹرز کیلئے 312 اور خواتین کیلئے 304 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں کراچی میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 121 ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے شفاف انتخابات کے لیے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں کوتاہی کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔