اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

05 نومبر, 2023 15:21

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں چہرے پر کپڑا اور ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں لایا گیا۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ فواد کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا؟

عدالت میں فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے میرے وکلا سے ملنے دیا جائے، جس پر فاضل جج نے فواد چوہدری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دیدی۔

دوران سماعت پولیس نے عدالت سے فواد چوہدری کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا: بھائی فراز چوہدری

فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں شہری سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، فواد چودھری نے نوکری کا وعدہ کیا تھا لیکن نہیں دی گئی، جب پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

فواد چوہدری کا عدالت میں کہنا تھا مدعی کو میں نے کبھی نہیں دیکھا، ہمارے جو حالات ہیں وہ آپ کے اور ہمارے سامنے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، توہین نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا جہاں ریمانڈ لیا جا رہا ہے وہاں باتھ روم نہیں ہے، مجھے باتھ روم کی سہولت دی جائے اور بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور ان کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔