جب الیکشن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے: شازیہ مری

کراچی: شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے انتخابات کا مطالبہ کرتی رہی ہے، 8 فروری 2024 انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے، جب الیکشن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ فلسطین کا ہے، آصف زرداری نے بھی مسئلہ فلسطین پر بات کی، غزہ میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ میں تقریباً 40 صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں، غزہ کے معاملے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، دنیا کے تمام ممالک کو اٹھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطے کی خبر پرانی ہے: بلاول بھٹو
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طور پر نکالا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں کو ٹارگٹ کیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی با ت کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے میں نہ چھوڑوں گا کی سیاست کی، 9 مئی کو بہت سی حدیں پار کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی، پیپلزپارٹی ہمیشہ سے انتخابات کا مطالبہ کرتی رہی ہے، 8 فروری 2024 انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے، جب الیکشن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










