اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 400 روپے کردیے گئے۔
150 کیوبک میٹر والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 1000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 150 کیوبک میٹر سے زائد والے گیس صارفین کے فکسڈ چارجز 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمت ملکی مفاد میں بڑھائی :نگراں وفاقی وزیر توانائی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گیس صارفین کو سابقہ سلیب کا فائدہ برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ گٹیگری والے صارفین کے کم ازکم چارجز107 روپے 37 پیسے ماہانہ ہوں گے، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم سے کم ماہانہ چارجز 177 روپے 47 پیسے ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










