ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کرنے کیلئے صدر مملکت کا نگراں وزیراعظم کو خط

08 نومبر, 2023 17:47

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کرنے کیلئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام خط لکھ دیا ہے۔

اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا اہم ہے، انتخابات میں تمام جماعتوں کو مساوی حقوق ملنا چاہئے، آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، صدر مملکت ریاست کے سربراہ کے طور پر جمہوریہ کے اتحاد کی علامت ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ نسیاسی لوگوں کی جبری گمشدگیوں کے بڑھتے واقعات پر میڈیا میں بھی بحث ہوئی، سیاسی وابستگیاں، وفاداریاں بدل جانے پر ایسے واقعات تشویش کا باعث بنتے ہیں، خواتین کارکنوں کی طویل نظربندی یا باربار گرفتاریاں معاملے کو مزید حساس بنادیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 8 فروری 2024کو ہوں گے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ آرٹیکل 4 کے تحت قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے، آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعت کی رکنیت یا تنظیم سازی کرنا ہر شہری کا حق ہے، آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہارِ رائے کے ساتھ آزاد پریس کا حق دیتا ہے، نگراں وزیر اعظم، حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے، ان معاملات پر غور کریں۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔