ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت جانا ہوگا: نگراں وزیراعظم

08 نومبر, 2023 18:38

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں، کچھ بھی ہوجائے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت جانا ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی، گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشتگرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا، 64 افغان دہشتگرد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے لڑتے ہوئے مارے گئے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگرد کارروائیوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کو فراہم کیں، پاکستان مخالف دہشتگردوں کیخلاف افغان حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے، رضاکارانہ واپس جانے والے افغان شہریوں کو عزت و احترام سے بھجوارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں غیر قانونی تارکین کا بڑا کردار ہے :نگراں وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی سہولت کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھے گا، پاکستان کے اوپر کسی بھی ملک کا کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، کچھ بھی ہوجائے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ شہید ہورہے ہیں، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، سعودی عرب میں غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہورہا ہے، اجلاس میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی رسائی پر توجہ دی جائے گی، غزہ میں خواتین اور بچے شہید ہورہے ہیں، اسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو فوری بند ہونا چاہئے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔