ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا

08 نومبر, 2023 20:06

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق 3 بار طلب کرنے پر بشری بی بی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، بشریٰ بی بی بطور ملزم نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر شامل تفتیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس کیس : بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب اور دستاویزات سے مطمئن نہیں ہیں، بشریٰ بی بی 13 نومبر دن 2 بجے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔