ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

علیحدگی کے بعد بھی اپنے شوہر کی برائی نہیں سن سکتی: فضا علی

10 نومبر, 2023 15:51

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ فواد سے علیحدگی کے بعد بھی شوہر کی بُرائی برداشت نہیں کرسکتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

گزشتہ روز فضا علی ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے علیحدگی کے بعد بھی اپنے سابقہ شوہر کا دفاع کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ان کے سابقہ شوہر کو شوبز میں تقریباً سب ہی جانتے تھے۔

فضا علی نے کہا کہ ’وہ بہت اچھے انسان تھے، ان کی جانب سے مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، لیکن ہم میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فواد سے علیحدگی کے بعد میں جب بھی سیٹ پر جاتی تھی تو سب آکر فواد کو میرے سامنے برا بھلا کہتے تھے اور میں فواد کی بُرائی برداشت نہیں کرسکتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی کی افواہیں، شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان ہوگیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے فواد کے ساتھ جو بھی مسئلے مسائل تھے لیکن کسی دوسرے کو ان کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اور سابقہ شوہر کے درمیان چیزیں صحیح نہیں ہورہی تھیں تاہم اس وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

فضا نے مزید کہا کہ فواد کی فیملی بہت اچھی تھی لیکن وہ کبھی بھی ایک جوڑے کے طور پر آباد نہیں ہوسکتے تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔