ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی تصدیق، ویڈیو وائرل ہوگئی

10 نومبر, 2023 16:17

ممبئی: ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی امید سے ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

تاہم اب انوشکا شرما کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبر پر ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔