ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

شہباز شریف کی بی این پی رہنما حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت

10 نومبر, 2023 19:18

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

صدر ن لیگ شہباز شریف سے رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شہباز شریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

حاجی لشکری رئیسانی کا ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔

اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے، گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے: شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کیے، بلوچستان میں دانش اسکول کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے، اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب حاجی لشکری رئیسانی نے نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کیلئے خدمات اور وژن کو بھی سراہا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔