ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

رشوت لینے اور سیاسی اثرورسوخ کا الزام، نیب نے فواد چودھری کو طلب کرلیا

10 نومبر, 2023 20:23

راولپنڈی: ترقیاتی منصوبے میں رشوت لینے اور سیاسی اثرورسوخ کے الزام میں نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے فواد چودھری کو 13 نومبر کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری 13 نومبر کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں، فواد چودھری نے بطور وفاقی وزیر سڑک کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹر سے رشوت بھی وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا

نوٹس کے مطابق فواد چودھری اور انکے خاندان نے سڑک کے کنارے زمین بھی حاصل کی، فواد چودھری نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر الزامات کا جواب دیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔