راولپنڈی میں مزید 10 افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 2535 تک پہنچ گئی

راولپنڈی: ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق رواں سیزن ڈینگی مریضوں کی تعداد 2535 تک پہنچ گئی ہے، راولپنڈی کے 10 اسپتالوں میں ڈینگی کے 44 مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات درج کیے گے، خلاف ورزی پر 11 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












