ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہری افغانستان جا چکے

12 نومبر, 2023 13:54

اسلام آباد: 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت نے غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے ملک واپسی کیلئے دیگر اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز 4 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن روانہ، تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی

مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، طورخم اور چمن بارڈر کے ذریعے ہزاروں افراد اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

11 نومبر کو 2957 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے، جس میں 716 مرد، 691 خواتین اور 1550 بچے اپنے ملک گئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔