ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ابتک کسی پارٹی سے اتحاد کا نہیں سوچا، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے: عبدالغفور حیدری

12 نومبر, 2023 14:11

اسلام آباد : اب تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مرکزی قیادت نے دی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سینیٹر عبدالغفور حیدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو قبول نہیں کرینگے، ہم ایسے الیکشن کیخلاف پہلے سے زیادہ مزاحمت کرینگے۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آج مری سے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جلسوں کا یہ سلسلہ بہاولپور تک جائے گا، ایک فاشسٹ حکومت کو پی ڈی ایم نے چلتا کیا، آج مولانا قوم کو یہی بتائیں گے ہم نے اس حکومت سے نجات دلائی، آج کے جلسے کا اہم موضوع فلسطین بھی ہے، مسلم دنیا مکمل خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

انہوں نے کہا کہ اب تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مرکزی قیادت نے دی ہے، سندھ میں ہم جے ڈی اے الائنس کا حصہ ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہر جگہ موجود نہیں ہے، صوبائی سطح پر بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔