نگراں وزیراعلیٰ کے پی کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

پشاور: خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبہ کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال گرگئے
ذرائع کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس (ر) ارشد حسین کے نام پر بطور نگران وزیراعلی اتفاق کیا گیا۔
ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور وہ تحلیل شدہ کابینہ میں وزیر قانون تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












