فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا خفیہ غیر ملکی پاسپورٹ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا، لوٹی گئی دولت کو مختلف ممالک میں چھپانے کیلئے فرح گوگی نے بیرون ملک دورے کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو خفیہ انٹر نیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا گیا، پراپرٹی ٹائیکون نے بزنس مین کو پاسپورٹ کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر فراہم کیے، 28 مارچ 2022 کو فرح کا خفیہ پاسپورٹ بشریٰ بی بی کے حوالے کیا گیا، 3 اپریل 2022 کو فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی فرار کرایا گیا، دبئی کے بعد فرح گوگی نے باقی تمام سفر وینا تاؤ کے پاسپورٹ پر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی داستان کرپشن منظر عام پر
ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح گوگی ساڑھے 14 ارب روپے کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں فرح گوگی کی دولت میں 4 ہزار 520 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












