آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے، عدنان صدیقی کا قومی ٹیم پر طنز

کراچی: معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے آئی سی سی ورلڈکپ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے لیے طنزیہ ٹوئٹ کردی۔
گزشتہ روز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔
اسی ضمن میں عدنان صدیقی نے بھی قومی ٹیم کے لیے طنزیہ پوسٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آگے نکل کر کھیلنے پر مائیکل وان کا محمد رضوان پر طنز
عدنان صدیقی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ”آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے“۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز اور آفیشلز کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، قومی کرکٹرز کولکتہ سے دو مختلف پروازوں سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔
کھلاڑی 13 نومبر کو سیالکوٹ، اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی بھارت میں قیام کریں گے اور 22 نومبر کو وطن لوٹیں گے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












