ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

فلسطینی بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے: مولانا فضل الرحمان

12 نومبر, 2023 17:18

مری: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، اسرائیل میں جرات ہے تو میدان میں کیوں نہیں آرہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست کیلئے مستحکم معیشت اور امن کی ضرورت ہوتی ہے، قرآن و سنت سے رہنمائی نہیں لیں گے تو کامیابی نہیں ہوگی، مغربی قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے جانیں نچھاور کی گئیں تھیں، 75 سال میں جو کچھ ہوا کیا ہم نے بحیثیت قوم اپنا محاسبہ کیا؟، ہمیں ماضی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، امریکا، برطانیہ، فرانس میں بھی فلسطینی عوام پرمظالم کیخلاف مظاہرے ہوئے، پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے معاملے پر ہر حکومت کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی فورسز نے ظلم کے پہاڑ توڑے، اسرائیل نے فلسطین میں بچوں اور خواتین کو بھی شہید کیا، خواتین اور بچوں پر بمباری کرنا بزدل کی نشانی ہے، اسرائیل میں جرات ہے تو میدان میں کیوں نہیں آرہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔