نگراں وزیر اعلیٰ کے پی جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جہاں گورنر خیپرپختونخوا غلام علی نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ سے حلف لیا۔
تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، آئی جی پی، ایڈووکیٹ جنرل، سابق صوبائی وزرا اور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کے پی کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق
خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد آج گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












