ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس؛ فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

13 نومبر, 2023 12:07

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

فواد چودھری کے وکیل ایڈووکیٹ قمر عنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: رشوت لینے اور سیاسی اثرورسوخ کا الزام، نیب نے فواد چودھری کو طلب کرلیا

تاہم عدالت نے فوادچودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔