ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

فہد مصطفیٰ کیساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے: ندا یاسر کا انکشاف

13 نومبر, 2023 15:18

کراچی: معروف پاکستانی مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے۔

ندا یاسر حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے معمولاتِ زندگی اور اپنے مارننگ شو کے حوالے گفتگو کی۔

میزبان احمد علی بٹ نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ ‘فہد مصطفیٰ کبھی آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آئے؟’ جس پر ندا یاسر نے کہا کہ ‘میں کیمرے کے سامنے فہد مصطفیٰ کے میرے شو میں نہ آنے کی وجہ نہیں بتا سکتی’۔

ندا یاسر نے کچھ مزاحیہ انداز میں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دراصل کچھ خاندانی مسائل ہیں جن کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی میرے شو میں نہیں آئے’۔

تاہم اس ویڈیو کلپ پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کہ ‘فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کے ساتھ ندا یاسر کی نند کی شادی ہوئی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی، اسی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی بھی ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان نہیں آئے’۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔